Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سموگ کے دوران جلد کو خراب ہونے سے کیسے بچائیں

سموگ جلد کو تیزی سے متاثر کرتی ہے، طبی ماہرین
شائع 05 دسمبر 2023 03:30pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

صحت مند رہنے کے لیے اچھی غذاکے ساتھ ساتھ صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول بھی بےحد اہمیت رکھتا ہے۔۔

طبی ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی جہاں انسانی صحت کو اندرونی طور پر متاثر کرتی ہے وہیں یہ ظاہری شکل یعنی بالوں اور جلد کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔

چونکہ پاکستان کو ان دِنوں سموگ کے مسائل کا سامنا ہے، اس لیے طبی ماہرین سموگ متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو صحت کا خصوصی خیال رکھنے پر زور دے رہے ہیں۔

سموگ جلد کو تیزی سے متاثر کرتی ہے، یہ جلد کی الرجی سے لے کر کینسر جیسی سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔

سموگ جلد کو کیسے نقصان پہنچاتی ہے؟

سموگ جلد میں جلن، کھردرا پن، خشکی، دانے یا مہاسوں کا سبب بن سکتی ہے۔ جلد کی نمی کو ختم کرتے ہوئے یہ جھریوں، باریک لکیروں اور دھبوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔

سموگ کے دوران جلد کی صحت کیلئے اہم غذائیں

جلد کی صحت کی دیکھ بھال کیلئے جوس، سوپ اور بہت زیادہ پانی پئیں۔ چائے میں تلسی، ادرک، کالی مرچ، لیموں، ہلدی جیسے مصالحوں کا استعمال کریں۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذاؤں کو اپنا معمول بنائیں۔

جلد کی دیکھ بھال

روزانہ کی بنیاد پر جلد کی دیکھ بھال کے لیے ایک معمول بنائیں، ہر روز چند سیکنڈ کے لئے چہرے پر اسکربنگ کریں۔

ان لوشن اور کریمز کا استعمال کریں جن میں وٹامن سی اور ای کی وافر مقدار موجود ہو۔

lahore

Women

smog

health tips

lifestyle

skincare

Foods

beauty care