Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کی منظوری دے دی

17 افسران کے تبادلوں کی اجازت جبکہ 2 افسران کے تبادلوں کی درخواست مسترد
شائع 04 دسمبر 2023 11:08pm
الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد۔ فوٹو — ای سی پی
الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد۔ فوٹو — ای سی پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کی منظوری دے دی۔

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی سیکرٹری سروسز حکومت سندھ کو خط لکھا، جس میں سندھ میں تعینات 15 افسران کے تبادلوں کی اجازت دے دی جبکہ الیکشن کمیشن نے 2 افسران کے تبادلوں کی درخواست مسترد بھی کردی، جن کے نام ڈاکٹر وسیم شمشاد علی اور شاہدہ جعفر ہیں۔

الیکشن کمیشن نے گریڈ 20 کے افسران میں سے احمد بخش ناریجو کو سیکریٹری وویمن ڈویلپمنٹ، طاہر حسین کو سیکریٹری معدنیات تعینات اور احمد سلطان کھوسو کو سیکریٹری اقلیتی امور تعینات کرنے کی منظوری دی۔

الیکشن کمیشن نے گریڈ 20 کے افسران میں سے ابو بکر احمد کو سیکریٹری اطلاعات و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، زبیر پرویز احمد کو مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی جبکہ شالد چاچڑ کو سیکریٹری سیاحت و کلچر تعینات کرنے کی منظوری دی۔

الیکشن کمیشن نے انجم اقبال کو ڈی جی سندھ کوسٹل، روبینہ آصف کو ڈی جی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، محمد شریف شیخ کو ڈی جی گورکھ ہلز اور گھنور علی لغاری کو سیکریٹری ہیومن سیٹلمنٹ تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

ای سی پی نے اطہر حسین میرانی کو ڈی جی لیاری ڈیولپمنٹ،فیاض حسین عباسی کی کمشنر سکھر، سمیع الدی صدیقی کی سیکریٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کی سندھ کے 6 سیکریٹریز مقرر کرنے کی تجاویز کی مخالفت

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں تعینات افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے

سندھ: مختلف اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز تبدیل

الیکشن کمیشن نے اختر حسین بگٹی کو ڈی جی صوبائی محتسب اور جلال الدین مہر کو اسپیشل سیکریٹری پریزن تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

ECP

اسلام آباد

sindh

Transfer and posting

Election Commission of Pakistan (ECP)

Transfer posting