Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا بیان افرا تفری پھیلانے کی کوشش ہے، عظمیٰ بخاری

عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کی کوشش کرتے رہے، رہنما ن لیگ
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2023 07:31am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا آج کا بیان افرا تفری پھیلانے کی کوشش ہے، عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کی کوشش کرتے رہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ سابق وزیراعظم سائفر کا ڈھونگ رچایا، سابق وزیراعظم نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا سائفر گم ہوگیا ہے، یوٹرن لینا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے ان کو کوئی پتہ نہیں، سائفر کی 4 کاپیاں آتی ہیں، وزیراعظم ہاؤس میں سائفر کا ریکارڈ محفوظ ہوتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے اسمبلی تحلیل کرنے کا نوٹس لیا، اسد مجید نے سائفر بھجوایا، ان کا بیان آچکا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا آج کا بیان افرا تفری پھیلانے کی کوشش ہے۔

ناز بلوچ نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں کوئی منڈیاں نہیں لگائی گئیں، سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے کارکن تحفظ کے لیے پہنچے، یہ انتقام کی آخری حد تک پہنچ گئے تھے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو لاشوں کا لندن پلان یاد آرہا ہے، 9 مئی کو 20 شہریوں میں پی ٹی آئی کے لوگ ایک ہی جگہ پہنچے، 9 مئی پر ڈاکٹر یاسمین کا بیان آچکا ہے، 9 مئی کو اشتعال دلا کرپی ٹی آئی کارکنوں کو باہر نکالا گیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ملک کی ریڈ لائن قرار دیا گیا، تمام مقدمات کے فیصلے ہونے چاہیئے، فوج مخالف مہم چلائی گئی، بھارتی میڈیا میں شوز ہوئے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کی کوشش کرتے رہے۔

PMLN

اسلام آباد

imran khan

PPP

uzma bukhari

Asma Shirazi

faisla app ka

naz baloch