Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان کے کس علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے؟

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے
شائع 04 دسمبر 2023 08:31pm

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار کی تحصیل وڈھ اور گرد و نواح میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز خضدار شہر سے 160 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 60 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ خوف زدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال کسی علاقے سے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں

قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

ملک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

بلوچستان

earthquake

khuzdar