Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صارفین ابھی سم بند کرانے پر چارجز ادا نہ کریں ، پی ٹی اے

موبائل آپریٹرز 31 دسمبر سے پہلے سم ریٹرن چارجز کا مطالبہ نہیں کر سکتے، کمیونیکیشن اتھارٹی
شائع 04 دسمبر 2023 08:06pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ صارفین ابھی سم بند کرانے پر 200 روپے چارجز ادا نہ کریں۔

ایکس پر جاری پیغام میں پی ٹی اے نے کہا ہے کہ موبائل آپریٹرز 31 دسمبر سے پہلے سم ریٹرن چارجز کا مطالبہ نہیں کر سکتے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ غیر استعمال شدہ یا غیر ضروری سمز کو بند کروانے والے صارفین کو 31 دسمبر تک کوئی چارجز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے یہ اعلان سوشل میڈیا پر ایک سوال کے جواب میں سامنے آیا جس میں ایک صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کا نیٹ ورک اس کی سم کی واپسی کے لیے رقم وصول کر رہا ہے حالانکہ آخری تاریخ تو ابھی نہیں آئی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات میں صارفین ہیلپ لائن، اتھارٹی کے ویب پورٹل یا موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے پی ٹی اے میں شکایت درج کراسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 11 نومبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا تھا کہ وہ شہری جو اپنی سم کارڈز بند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں اگلے سال سے فی سم 200 روپے چارجز دینے ہوں گے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق نئے چارجز کا اطلاق ملک بھر میں (بشمول گلگت بلتستان، آزاد کشمیر) یکم جنوری 2024 سے ان سم کارڈز پر ہوگا، جو 6 ماہ سے کم مدت میں صارفین کے استعمال میں ہیں۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو 31 دسمبر تک بغیر کسی چارجز کے سم واپس کرنے یا ان کو خارج کرنے کا وقت مہیا کیا تھا۔

social media

PTA

موبائل فونز