Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہورہائیکورٹ کا پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بھاری جرمانہ کرنے کا حکم

عدالت کی سیل شدہ فیکٹریاں ڈی سیل کرانے کیلئے جوڈیشل واٹرکمشن سے رجوع کرنے کی ہدایت
شائع 04 دسمبر 2023 06:32pm

لاہور ہائیکورٹ نے پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو 10 ہزار روپے جبکہ کمرشل صارفین کو 20 ہزار روپے جرمانہ کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک سے متعلق شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

ڈی جی ماحولیات عدالت پیش ہوئے اور ڈی سیل ہونے والے فیکٹریوں کو دوبارہ سیل کرنے کی رپورٹ پیش کی۔

عدالت نے ڈی جی ماحولیات کی تعریف کی اور ریمارکس دیے کہ محکمہ ماحولیات کے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائیاں کریں، بار بار آلود دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10 لاکھ روپے تک جرمانے کیے جائیں۔

عدالت نے سیل شدہ فیکٹریوں ڈی سیل کروانے کے لیے جوڈیشل واٹر کمشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر کیفے ڈی سیل کرنے کے حوالے سے ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

انسداد سموگ کیس کےحوالے سے درخواستوں کی سماعت کےدوران ہائی کورٹ نے پانی ضائع کرنےوالے گھریلو صارفین کو 10 ہزار روپے جبکہ کمرشل صارفین کو 20 ہزار روپے جرمانہ کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر، شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت

اسموگ کی صورتحال: پنجاب حکومت کا وقتی طور پر تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مصنوعی بارش کی اجازت نہیں دی جائے گی، عوامی پیسہ ایسے ستعمال نہیں ہونا چاہیئے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Lahore High Court

smog emergency

Lahore smog

LAHORE HIGH COURT (LHC)

justice shahid kareem malik

lahore smog condition

punjab smog

Smog Tower