Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکم جاری

عدالت نے پرویز الہیٰ اور محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف درخواست نمٹا دی
شائع 04 دسمبر 2023 06:07pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمہ کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔ دوسری طرف پرویز الہیٰ اور محمد خان بھٹی پر کروڑوں روپے رشوت لینے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور کے جج تنویر احمد شیخ نے منی لانڈرنگ مقدمہ کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ ایف آئی اے کو مونس الہیٰ کی اشتہاری کی کارروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ وزیرخارجہ کی نوٹسز کی تعمیل سے متعلق رپورٹ سےعدالت مطمئن نہیں ، نوٹسزکی تعمیل کیلئے لندن ارسال نوٹسز کی رپورٹ تاحال جمع نہیں ہوئی، اس طرح اشتہاری کی کارروائی کے قانون کی خلاف وزری ہورہی ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سختی سے قانونی طریقے کار پر عملدرآمد کروائیں، تفتش کے مطابق زارا الہیٰ سمیت دیگر ملزمان کا نامکمل چالان جمع کروانے کے لیے تیار ہیں۔

##پرویز الہیٰ اور محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت

دوسری طرف پرویز الہیٰ اور محمد خان بھٹی پر کروڑوں روپے رشوت لینے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پراسکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ارسال کردی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے، عدالت دونوں کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دینے کا حکم دے، عدالت سے استدعا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا جوڈیشل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

money laundering

Pervaiz Elahi

Monis Elahi