Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ماں اور 3 بچوں کے قتل کا ملزم مزید 3 روز کیلئے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمے کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ طلب
شائع 04 دسمبر 2023 03:35pm
تصویر— اے ایف پی فائل
تصویر— اے ایف پی فائل

جوڈیشل میجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں گلستان جوہر میں خاتون سمیت تین بچوں کے قتل کیس میں گرفتارملزم کو مزید تین دن کے لئے ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمے کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پولیس نے ملزم ارشدعلی کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا، اس موقع پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے موبائل کے سی ڈی آر کے لئے درخواست دی ہوئی ہے، جس پرعدالت نے کہا کہ ملزم کے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد کے حوالے سے کیا پیش رفت ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے فنگر پرنٹس کے حوالے سے کوئی کامیابی نہیں ملی، ایسا لگتا ہے ثبوتوں کو مٹایا گیا ہے۔ ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ میں نے خود پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تھی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے بھائی کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے، ہو سکتا کہ اس کی جانب سے بھی سہولتکاری کی گئی ہو، پولیس کو جب اطلاع ملی تو مقتولین کا خون بھی خشک چکا تھا، قتل کے واقعہ کی اطلاع کافی دیر کے بعد دی گئی تھی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف مزید شواہد اکھٹے کرنے ہیں، ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے، جس پر عدالت نے ملزم کو مزید تین دن کے لئے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمے کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقتولہ صائمہ کے والد سلیم بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

sindh

Street Crimes

Karachi Crime