Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بچوں کے شناختی کارڈ بن گئے لیکن ماں کا تاحال نہ بنا، سندھ ہائیکورٹ کا نادرا کو نوٹس

خاتون کی شادی 1988 میں ہوئی، شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث عمرے پر نہیں جا پارہی
شائع 04 دسمبر 2023 11:28am
تصویر — اے ایف پی/ فائل
تصویر — اے ایف پی/ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے 1988 میں ازدواجی حیثیت تبدیل ہونے کے بعد تاحال خاتون کا شناختی کارڈ نہ بنائے جانے کے خلاف نادراحکام سے19دسمبرتک جواب طلب کرلیا۔

خاتون عابدہ کی نادرا کےخلاف درخواست پرسندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ بچوں کےشناختی کارڈبن گئے لیکن میرا شناختی کارڈ تاحال نہیں بن سکا۔

وکیل نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ متاثرہ خاتون کے شوہرسمیت خاندان کے دیگر افراد کے کارڈ بنے ہوئے ہیں۔ خاتون کی 1988میں شادی ہوئی،لیکن شناختی کارڈتاحال نہیں بن سکا۔

وکیل نے مزید کہا کہ درخواست گزارکوعمرہ پرجاناہے لیکن شناختی نہ ہونے کے باعث وہ نہیں جا پا رہیں۔

عدالت نےنادراکونوٹس جاری کرتے ہوئے نادراحکام سے19دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں

نادرا سے فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

ڈاکخانوں سے شہری نادرا کی سہولت حاصل کرسکیں گے

نادرا میں 14 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

NADRA

Sindh High Court