Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

کرن کے نصف بہترحمزہ چوہدری کا تعلق پاکستان کی کس سیاسی جماعت سے ہے؟
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2023 10:16am
تصویر: کرن اشفاق حسین ڈار/انسٹاگرام
تصویر: کرن اشفاق حسین ڈار/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکارعمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار دوسری باررشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

کرن اشفاق حسین نے گزشتہ روزصوبہ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرنے والے نوجوان سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی۔

نکاح کی تقریب لاہورمیں منعقد کی گئی تھی جہاں جوڑے کے قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرتقریب سے متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں.

دولہا اور دُلہن دونوں نے اس خاص موقع پر سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔

کرن اور حمزہ کی ایک اور تصویربھی وائرل ہورہی ہے، جو اس جوڑے کی مہندی کی تقریب سےلی گئی ہے۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔ 2022 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں، جس کا باضابطہ اعلان کرن اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا تھا۔

کرن اشفاق حسین ڈار کے شوہر حمزہ علی چوہدری پیشے کے اعتبار سے ایک کارپوریٹ وکیل اور نوجوان سیاست دان ہیں۔

حمزہ علی چوہدری سابق پاکستانی کرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

lahore

Instagram

Wedding

lifestyle

شخصیات

Kiran Ashfaque

Pakistan People's Party (PPP)

Viral Pictures

Hamza Ali

2nd Marriage

Nikkah Ceremony

Imran Ashraf X Wife