Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

یمنی حوثیوں کا 2 اسرائیلی بحری جہازوں پر حملہ

جہازوں پر اس وقت حملہ کیا جب انہوں نے حوثیوں کی بحریہ کے انتباہ کو مسترد کیا، ترجمان
شائع 03 دسمبر 2023 11:28pm
بحری جہاز نمبر نائن۔ فوٹو/فائل
بحری جہاز نمبر نائن۔ فوٹو/فائل

حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق یمن کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے بحری جہازوں کو مسلح ڈرون اور بحری میزائل سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بحری جہازوں یونٹی ایکسپلورر اور نمبر نائن پر اس وقت حملہ کیا گیا جب انہوں نے حوثیوں کی بحریہ کے انتباہ کو مسترد کر دیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بحری جہازوں کو بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں اس وقت تک آنے سے روکیں گے جب تک غزہ کی پٹی میں ہمارے بھائیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت رک نہیں جاتی۔

ایک امریکی عہدیدار نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ حملہ یمن کے شہر صنعا میں صبح 10 بجے شروع ہوا اور تقریبا پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔

دوسری طرف امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے یمن کی فوج کے بیان سے قبل کہا تھا کہ اس کے ایک جنگی جہاز نے بحیرہ احمر میں ایک ہنگامی کال کا جواب دیا تھا۔ یہ حملہ ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ سے منسلک سمندری حملوں کے سلسلے میں ایک بڑا اضافہ ہے۔

پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ ستمبر سے بحیرہ احمر میں تعینات گائیڈڈ میزائل تباہ کن جہاز یو ایس ایس کارنی نے حوثیوں کے ڈرونز کو اس وقت مار گرایا جب وہ گشت پر تھے۔

yemen

USA

Gaza War

Houthi Movement