Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل کی تیار کردہ ٹیک مصنوعات پر ایران کا بڑا سائبر حملہ

وہ تمام امریکی ادارے جو اسرائیلی ٹیک استعمال کرتے ہیں ہیک کرلیے گئے۔
شائع 03 دسمبر 2023 11:00pm
تصویر: میونسیپل واٹر اتاھرٹی علیکیوپا
تصویر: میونسیپل واٹر اتاھرٹی علیکیوپا

امریکی اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے وابستہ ہیکرز نے ایک چھوٹی مغربی پنسلوانیا واٹر اتھارٹی سمیت کئی امریکی اداروں کو نشانہ بنایا ہے جو ایک مخصوص انڈسٹریل کنٹرول ڈیوائس استعمال کرتے ہیں جو کہ اسرائیلی ساختہ ہے۔

اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ، ایف بی آئی، ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی، سائبرسیکیوریٹی اور انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی جسے CISA کے نام سے جانا جاتا ہے نے جمعے کو دیر گئے ایسوسی ایٹڈ پریس کو ای میل کی گئی ایک ایڈوائزری میں کہا کہ متاثرہ ادارےکئی ریستوں پر محیط ہیں۔

تاہم، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنی تنظیموں کو ہیک کیا گیا اور نہ ہی ان کی وضاحت کی۔

میونسپل واٹر اتھارٹی آف علیکوپا کے چیئرمین میتھیو موٹس نے 25 نومبر کو دریافت کیا کہ سسٹم ہیک ہوا ہے۔

انہوں نے جمعرات کو کہا کہ وفاقی حکام نے انہیں بتایا تھا کہ اسی گروپ نے چار دیگر سہولیات اور ایکویریم کو بھی ہیک کیا ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں، تاہم، انہیں توقع تھی کہ ریاست کے حمایت یافتہ ایرانی ہیکرز اور فلسطین کے حامی ”ہیکٹیوسٹ“ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں پر سائبر حملے تیز کریں گے اور واقعی ایسا ہوا ہے۔

ملٹی ایجنسی ایڈوائزری نے وضاحت کی کہ پانی اور واٹر ٹریٹمنٹ سہولیات سمیت دوسری صنعتیں وہی آلات استعمال کرتی ہیں جو Unitronics کے تیار کردہ Vision Series کنٹرولرز استعمال کرتی ہیں جنہیں نشانہ بنایا گیا۔

ان صنعتوں میں ’توانائی، خوراک اور مشروبات کی تیاری اور صحت کی دیکھ بھال‘ شامل ہیں۔ یہ کنٹرولرز ان فیسیلیٹیز میں دباؤ، درجہ حرارت، اور سیال کے بہاؤ سمیت عمل کو منظم کرتے ہیں۔

علیکیوپا ہیک سے ایک دور دراز اسٹیشن میں پمپنگ کو عارضی طور پر روک دیا گیا جو دو قریبی قصبوں کے لیے پانی کے دباؤ کو کنٹرول کرتا ہے، جس کے نتیجے میں عملہ دستی آپریشن پر مجبور ہوجاتا ہے۔

ہیکرز نے ڈیوائس پر ایک ڈیجیٹل کالنگ کارڈ چھوڑا جس میں کہا گیا کہ تمام اسرائیلی سازوسامان ”ہدف“ ہیں۔

ملٹی ایجنسی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ ہیکرز نے نیٹ ورکس میں گہرائی تک گھسنے کی کوشش کی تھی یا نہیں۔ انہوں نے جو رسائی حاصل کی اس نے ”عمل اور آلات پر سائبر کے زیادہ گہرے اثرات“ کو فعال کیا۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز، جو خود کو ”سائبر ایوینجرز“ کہتے ہیں، ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور سے وابستہ ہیں، جسے امریکہ نے 2019 میں ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کیا تھا۔ اس گروپ نے کم از کم 22 نومبر کے بعد سے Unitronics آلات کو نشانہ بنایا ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ Unitronics ڈیوائسز ڈیفالٹ پاس ورڈ کے ساتھ بھیجی جاتی ہیں، ماہرین اس کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں کیونکہ یہ انہیں ہیکنگ کیلئے زیادہ خطرناک بناتا ہے۔

Israel

US

Cyber Attack

Iranian Hackers