Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

شادی میں رینجرز بینڈ کے کرتب، حقیقت کیا ہے؟

شادی کی تقریب کہاں ہوئی اور یہ کونسا بینڈ ہے؟
شائع 03 دسمبر 2023 09:29pm

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شادی بینڈ کی ایک ویڈیو نے تنازعہ کھڑا کردیا ہے، جسے کچھ عناصر فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک بینڈ کو مبینہ شادی کی تقریب میں واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کے تقریب کے موقع پر دکھائے جانے والے کرتب دکھاتے دیکھا گیا۔

بینڈ کے اراکین نے یونیفارمز بھی رینجرز بینڈ سے ملتے جلتے پہن رکھے تھے۔

ویڈیو کا وائرل ہونا تھا کہ کچھ لوگوں نے اس کا استعمال کرتے ہوئے اپک فوج کے خلاف تنقید شروع کردی۔

لیکن کچھ صارفین نے پروپیگنڈے کو واضح کرنے کی کوشش کی۔

ایک صارف نے لکھا، ’یہ پنجاب کا عام سا شادی بینڈ ہے جس کا آرمی سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں پنجاب میں طرح طرح کے بینڈ کا فیشن ہے یہ بھی بس وہی ہے۔‘

ایک صارف نے بینڈ والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

کچھ صارفین نے اس بینڈ کی حقیقت بھی بتائی۔

پرو پاک نامی ایکس اکاؤنٹ نے لکھا، ’نیوی سپر اسٹار ایک پرائیویٹ بینڈ ہے جس کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ بینڈ ماسٹر دلدار، اور عبد الحمید ہے۔ بینڈ 2006 میں قائم ہوا۔ ماضی قریب میں عمران نامی درزی سے نیوی اور رینجرز کی یونیفارم سلوائی۔ 26 نومبر 2023 کو سیالکوٹ میں شادی کے فنکشن میں ویڈیو بنی۔ ویڈیو وائرل ہوئی‘۔

مارخور نامی ایکس اکاؤنٹ نے نے درج بالا معلومات بتاتے ہوئے مزید لکھا، ’کچھ لوگ اسے رینجرز کے بینڈ کے طور تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ یاد رہے افواج پاکستان کے حکم کے مُطابق کوئی بھی سرکاری بینڈ سول ایریا میں کسی بھی فنکشن میم حصہ نہیں لے سکتا۔ بینڈ سے تمام نیوی اور رینجرز یونیفارم ضبط کر لئے گئے ہیں۔ بینڈ ماسٹر اور درزی کو تنبیہ کر دی گئی ہے اور قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہے‘۔

pakistan army

punjab

Faisalabad

Sialkot

Wedding Band

Propaganda Video

Army band Wedding