Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ پنجاب سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات، ’مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے‘

ملاقات میں ثقافت، سیاحت اور باہمی تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
شائع 03 دسمبر 2023 05:51pm
فوٹو ــ اے پی پی / فائل
فوٹو ــ اے پی پی / فائل

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ثقافت، سیاحت اور باہمی تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ باہمی تعلقات کو مفید معاشی پارٹنرشپ میں بدلنے کا وقت آگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلوں سے تعلقات کو نئی جہت ملے گی، پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کر رہے ہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے لئے اٹلی کی سپورٹ پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

اطالوی سفیر نے کہا کہ ’پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو فروغ دیں گے‘۔

Italy

CARETAKER CM PUNJAB

Italy Ambassador in Pakistan