Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کوپ 28 میں 30 ارب ڈالر کے فندز کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے، نگراں وزیراعظم

کوپ 28 کے کامیاب انعقاد پر یواےای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، نگراں وزیراعظم
شائع 03 دسمبر 2023 04:37pm

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کوپ 28 میں 30 ارب ڈالر کے فندز کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اسکائی نیوز العربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں نگراں وزراعظم نے کہا کہ دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو بھی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے نقصان ہوا۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کوپ 28 میں یو اے ای کے اعلان کردہ فنڈز سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی، اس سے مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کوپ 28 کے کامیاب انعقاد پر یواےای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

غزہ اسرائیل جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے 2 ریاستی حل پریقین رکھتے ہیں، پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جانب سے مظالم کی مذمت کرتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مقیم غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، افغان مہاجرین کے حوالے سے آئین اور قانون کے مطابق حل نکالا جائے گا۔

پاکستان

COP 28

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar