Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی نے آصف زرداری کے تراشے ہیرے کو اپنی کرسی دے دی، خواجہ آصف

سربراہ پی ٹی آئی نے اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کردیا، ٹوئٹ
شائع 03 دسمبر 2023 04:22pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کردیا، اور ایک سال میں آصف زرداری کا تراشہ ہیرااتناپسند آیا کہ اپنی کرسی حوالے کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے پی ٹی آئی چیئرمین گوہر علی خان کے 2008 سے 2022 تک آصف زرداری قائد رہے، پھر وہ 2022 میں پی ٹی آئی میں آئے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو صرف ایک سال میں آصف زرداری کا تراشہ ہیرا اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اپنی کرسی ان کے حوالے کردی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی نے اپنے پرانےساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کردیا، وہ اپنی غیرحاضری میں اپنے پرانےساتھیوں پر اعتبارکرنے کو تیار نہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جس نے ساری عمر دھوکے دیئے ہوں اس کے لئے دوسروں پر اعتبار کرنا مشکل ہوتا ہے، بہرحال پی ٹی آئی والوں کیلئے شرم حیا کا مقام ہے یا ڈوب مرنے کا۔

pti

imran khan

Khawaja Asif

Barrister Gohar