Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ائرلائن کا ایک اور فلائٹ اسٹیورڈ کینیڈا میں غائب ہوگیا

رواں سال قومی ائر لائن کا تیسرا فلائٹ اسٹیورڈ کینیڈا میں غائب ہوا ہے
شائع 03 دسمبر 2023 08:34am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی ائرلائن کا ایک اور فلائٹ اسٹیورڈ کینیڈا میں غائب ہوگیا، قومی ائر لائن کا یہ تیسرا فلائٹ اسٹیورڈ رواں سال کینیڈا میں غائب ہوا ہے۔

قومی ائرلائن کا ایک اور فلائٹ اسٹیورڈ کینیڈا میں غائب ہوگیا ہے، جنید قریشی نامی فلائٹ اسٹیورڈ جمعرات کو لاہور سے ٹورنٹو پرواز پر گیا تھا، اور اسے ہفتے کے روز فلائٹ پر واپس آنا تھا۔

واضح رہے کہ قومی ائر لائن کا یہ تیسرا فلائٹ اسٹیورڈ ہے جو رواں سال کینیڈا میں غائب ہوا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہم نے کینیڈا میں حکام کو آگاہ کردیا ہے، مذکورہ کریوسٹ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

PIA

PIA Flight