Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، نگراں وزیراعظم

انوار الحق کاکڑ سے بل گیٹس کی ملاقات، پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں میں پیش رفت کا جائزہ
شائع 02 دسمبر 2023 11:11pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملک بھرمیں بچوں کوویکسین کی فراہمی اور رسائی میں اضافے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ہفتے کو دبئی میں کوپ 28 کانفرنس کے موقع پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چئیرمین بل گیٹس نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کوششوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

نگراں وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے انسداد کے لیے جاری مہم سے آگاہ کیا اور کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پاکستان کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔

انوار الحق کاکڑ نے ملک بھر میں بچوں کو پولیو ویکسین کی فراہمی اور ویکسین تک رسائی میں اضافہ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں بل اینڈمیلینڈا گیٹس فاونڈیشن کی جانب سے بچوں میں غذائیت کی کمی، مالیاتی شمولیت اور تخفیف غربت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ معاونت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فاؤنڈیشن کی جانب سے معاونت کو سراہا اور پاکستان میں سٹیم ایجوکیشن، آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی آگاہی، ہنگامی آپریشنز اور زرعی ویلیوچینز میں قومی استعداد میں بہتری کے لیے کام کرنے کے ضمن میں فائونڈیشن کی حوصلہ افزائی کی۔

نگراں وزیراعظم، سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار

دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے پاکستان اورسری لنکا کے درمیان سیاسی، اقتصادی وسماجی شعبوں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ کے لیے دیرینہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہفتہ کودوبئی میں کوپ 28 اجلاس کے موقع پردوطرفہ ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اورسری لنکا کے درمیان قریبی و خوشگوار تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام درمیان بے پناہ خیرسگالی پر گرمجوشی سے تبادلہ خیال کیا۔

سری لنکا کے صدرنے وزیراعظم کو مالیاتی مشکلات اورمہنگائی سے نمٹنے کے لیے سری لنکا کے اقدامات وتجربات سے آگاہ کیا۔

نگراں وزیراعظم نے سری لنکا کے صدر کو معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کی جانب سے ہونے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

انوار الحق کاکڑ اور صدر وکرماسنگھے نے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کو فروغ دینے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سمیت مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Bill Gates

dubai

Caretaker prime minister

Ranil Wickremesinghe

sri lankan president

COP 28

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar

PM KAKAR

PM ANWAR UL HAQ KAKAR