Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہٰی پر جیل رولز کے منافی سختیاں کی جارہی ہیں، وکیل سردار عبدالرزاق خان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کے وکیل ملاقات، قانونی امور اور مقدمات کی پیشرفت پر تبادلہ خیال
شائع 02 دسمبر 2023 07:57pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں پرویز الہٰی کے ساتھ جیل رولز کے منافی سختیاں کی جارہی ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے وکیل سردار عبدالرازق خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، اس دوران قانونی امور اور مقدمات کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سردار عبدالرازق خان نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود چوہدری پرویز الہٰی کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، جیل میں پرویز الہٰی کے ساتھ جیل رولز کے منافی سختیاں کی جا رہی ہیں، جیل انتظامیہ عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی نے پولیس، انتظامی افسران کے دفاتر کو ن لیگ کے لیے استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرویز الہٰی نے پولیس اور انتظامی افسران کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں

پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر ایس ایس پی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

پرویزالہٰی سے اہل خانہ اور وکلاء کی ملاقات، قانونی امور اور انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال

pti

اسلام آباد

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

adiala jail

Adyala Jail

Sardar Abdul Razzaq Khan