Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب پولیس کا کریک ڈاون جاری، مسقط سے ایک اور اشتہاری گرفتار

پولیس نے انٹرپول سے رابطہ کرکے ملزم کو گرفتار کیا اور متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا
شائع 02 دسمبر 2023 07:11pm

پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، پولیس نے مسقط سے ایک اور اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اشتہاری ندیم ایک سال قبل نارووال میں شہری کو قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

پنجاب پولیس نے انٹرپول سے رابطہ کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم ندیم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پنجاب پولیس اب تک بیرون ملک سے 143 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر کے پاکستان لاچکی ہے۔

lahore

Punjab police

crackdown

Crackdown against Ad Blocker