سابق اسپیکر اسد قیصر ایک اور مقدمے میں گرفتار
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔
اسد قیصر کی آج ایک کیس میں ضمانت منظور ہوئی تھی تاہم مردان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی ہے۔
قبل ازیں مردان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج محمد زیب نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر مساعت کی، عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسد قیصر کو ایک کیس میں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 14 روزہ جوڈشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
گزشتہ دنوں اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی خان نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پولیس پی ٹی آئی رہنما کو صوابی سے گرفتار کرکے چارسدہ روانہ ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
اسد قیصر کو ایک مقدمے میں ضمانت کے بعد دوسرے میں گرفتار کرنے پر حکومت سے جواب طلب
دوسری جانب پشاورہائی کورٹ نے اسد قیصر کی باربار گرفتاری پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ کیا مذاق ہے، ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار کرتے ہیں، قانون اس پر کیا کہتا ہے یہ دیکھیں گے۔
Comments are closed on this story.