Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان سے بے دخل ہونے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ سے متجاوز

گزشتہ روز گاڑیوں میں 612 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی
شائع 02 دسمبر 2023 08:32am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

حکومتی ڈیڈ لائن کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی 3776 افراد واپس افغانستان گئے جن میں 1232 مرد، 1178 خواتین اور 1366 بچے شامل ہیں۔

گاڑیوں میں 612 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی جس کے بعد بے دخل ہونے والے افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 2 ہزار 312 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے زور و زبردستی کے بغیر افغان باشندوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا جب کہ افغان باشندوں کو دیگر ممالک میں منتقل کرنے میں اہم کردار بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوام متحدہ معاہدوں کے تحت مہاجرین کو تحفظ حاصل، پاکستان پابند ہے، سپریم کورٹ

پاکستانیوں سے شادی کرنیوالے افغان باشندوں کی بیدخلی رکنے کا امکان، پی او کارڈ جاری کرنے کا حکم

پاکستان نے 295 افغان باشندوں کو کینیڈا جانے میں مدد کی جہاں انہیں 33 مختلف شہروں میں رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ پاکستان سے افغان باشندوں کو برطانیہ منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے اقدامات کو خوب پزیرائی ملی ہے۔

afghan citizen

Illegal Afghan Residents

Illegal Afghan Immigrants

Afghan Refugees Returning