Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سڈنی ائرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کو ’نولفٹ‘

سڈنی ائیرپورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں کی اپنا سامان خود ٹرک پر رکھنے کی تصاویر وائرل
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2023 01:08pm
فوٹو۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔ سوشل میڈیا

سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر قومی ٹیم کے مینجر کی کوتاہی کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم شرمندگی کا باعث بن گئی۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ریڈ بال سیریز کھیلنے سڈنی ایئرپورٹ پر پہنچی تو ان کے استقبال میں بدسلوکی کے واقعات کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق سڈنی کے انٹرنیشنل ٹرمینل سے لوکل ٹرمینل تک کھلاڑیوں کے سامان کی منتقلی کے انتظامات نہ ہونے کا واقع پیش آیا ہے۔

کھلاڑیوں نے اپنے بھاری بھرکم سامان کو خود ٹرک میں لوڈ کیا جبکہ سامان کو ٹرک میں لوڈ کرنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کھلاڑی محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر اور کوچنگ اسٹاف نے اپنا بھاری سامان خود ٹرک میں لوڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کی جانب سے کیے گئے ناقص انتظامات پر کھلاڑیوں نے تنقید کی جبکہ کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی کے لائزون آفیسر کی طرف سے پاکستانی ٹیم کے لیے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجر نے کھلاڑیوں کے سامان کے لوڈنگ اور آف لوڈنگ کے لیے اسٹاف ہائر کرنے سے گریز کیا۔

اس حوالے سے قومی ٹیم کے ترجمان نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے تمام انتظامات مکمل تھے لیکن رضوان کو دیکھ کر سب کھلاڑی لوڈنگ کرنے لگ گئے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم آج کینبرا پہنچ گئی ہے، جہاں سیریز سے قبل قومی ٹیم کا مقابلہ پرائم منسٹر الیون سے ہوگا جو 6 سے 9 دسمبر تک کینبرا کے مانوکا اوول میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 14 دسمبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ اور تیسرا و آخری ٹیسٹ 3 جنوری 2024 کو سڈنی میں ہوگا۔

Pakistan Cricket Team

test series

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

sydney airport