Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حسن علی آسٹریلیا میں عثمان خواجہ سے کیوں محتاط رہیں گے؟

پاکستانی فاسٹ بولر کس کھلاڑی سے باتیں حفیہ رکھنا چاہتے ہیں؟
شائع 01 دسمبر 2023 11:12pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے۔

سڈنی پہنچنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے، وہ کراچی ٹیسٹ میں ہماری آن فیلڈ پلاننگ اپنی ٹیم کو بتاتے رہے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں، ان کے سامنے کوئی حکمتِ عملی ڈسکس نہیں کریں گے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ آن فیلڈ پلاننگ خفیہ رکھنے کے لیے عثمان خواجہ سے دور رہ کر باتیں کریں گے، جنوبی ایشیائی ٹیموں کے لیے دورہ آسٹریلیا ہمیشہ سے مشکل رہتا ہے، اضافی باؤنس کی وجہ سے جنوبی ایشیائی ٹیموں کو یہاں 20 وکٹیں حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے موجودہ اسکواڈ میں سب سے بہترین بولر پیٹ کمنز ہیں، آسٹریلوی کپتان تینوں فارمیٹ کے خطرناک بولر ہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی بھی نئی اور پرانی گیند سے وکٹیں لینے کا ہنر جانتے ہیں۔

مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ سیریز کیلئے عماد وسیم اور محمد عامر نے انکار کیوں کیا؟ محمد حفیظ نے بتادیا

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان ٹیم میں شامل 4 نئے چہرے کون ہیں؟

دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان

Pakistan Cricket Team

test series

hassan ali

Pakistan vs Australia

PAK VS AUS

usman khuwaja