Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کا الآصف اسکوائر تا ٹول پلازہ تجاوزات کے خاتمے کا حکم

تجاوزات ختم کرکے سروس روڈ، گرین بیلٹ پر فوری بیوٹیفکیشن کی جائے، تحریری حکم نامہ جاری
شائع 01 دسمبر 2023 09:09pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں الآصف اسکوائر ، ایم نائن کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے کیس میں جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ایک ہفتے میں الآصف اسکوائر کے اطراف سے تمام تجاوزات ختم کروائے۔ الآصف اسکوائر سے ٹول پلازہ تک تجاوزات ایک ماہ میں ختم کروائی جائیں۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ رینجرز اور پولیس تجاوزات کے خاتمے میں انتظامیہ کی مکمل مدد کریں، رینجرز اور پولیس انتظامیہ کو مطلوبہ نفری بھی فراہم کریں، تجاوزات ختم کرکے سروس روڈ، گرین بیلٹ پر فوری بیوٹیفکیشن کی جائے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ این ایچ اے، ایف ڈبلیو او علاقہ تحول میں لے کر ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن کرائیں۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ، ڈی جی رینجرز ، ایس ایس پی ویسٹ ، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے کو عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 جنوری 2024 تک ملتوی کردی۔

حکم نامے میں بتایا گیا کہ ڈی سی ایسٹ کا عدالت میں کہنا تھا کہ تجاوزات ہٹانے پر قابضین فوری دوبارہ تجاوزات قائم کر لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آگیا

بالاکوٹ : برفباری سے بند شاہراہ کاغان کی مکمل بحالی کا کام جاری

پاکستانیوں سے شادی کرنیوالے افغان باشندوں کی بیدخلی رکنے کا امکان، پی او کارڈ جاری کرنے کا حکم

سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری سندھ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی بنادی ہے، عدالت نے اصل ماسٹر پلان کے مطابق سروس روڈ، گریں بیلٹ اور فٹ پاتھ کلئیر کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہوں ۔

karachi

Sindh High Court

Pakistan Development