Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پاکستان سے یو اے ای کو گوشت کی ایکسپورٹ پر پابندی میں 6 ماہ کی توسیع‘

یو اے ای پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کے معاملے میں مدد کرے گا، قونصل جنرل دبئی
شائع 01 دسمبر 2023 05:10pm

دبئی کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کو گوشت کی ایکسپورٹ پر پابندی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے، پورٹ قاسم پر فری زون بنایا جارہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دبئی کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان سے۔ یو اے ای کو گوشت ایکسپورٹ میں مسائل پر پابندی عائد کی گئی، پاکستان کے متعلقہ شعبہ جات، گوشت ایکسپورٹ سے پہلے سخت چیکنگ کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایشیا میں سب سے زیادہ کراچی کے ویزہ سینٹر سے پاکستانیوں کو ویزہ جاری کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے پاکستان سے 25 ارب ڈالر تک کے سرمایہ کاری معاہدہ کیے ہیں، یو اے ای پاکستان میں ، صحت، پورٹ، بنکاری سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر ر ہا ہے۔

بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ امید ہے نئے سال میں پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے، پورٹ قاسم پر فری زون بنایا جارہا ہے، پاکستان کو نئے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ بڑھانی ہوگی۔

یاد رہے کہ 20 ستمبر 2023 کو کراچی کی ایک کمپنی کے کنٹینر سے گوشت میں فنگس پایا گیا تھا، جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔

کراچی کی ایک کمپنی کے کنٹینر سے گوشت میں فنگس پایا گیا تھا، کمپنی کی نااہلی کی سزا پورے تازہ گوشت سیکٹر کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے لگائی گئی پابندی کا اطلاق 10اکتوبر سے ہوا۔

واضح رہے کہ جس وقت پابندی لگی اس وقت پاکستان کی جانب سے سمندری راستے ماہانہ 12 ملین ڈالر کا تازہ گوشت برآمد کیا جاریا تھا۔

UAE

economic crisis

Pakistan UAE Relation

import export