Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوورسیز پاکستانی ٹیکس ادا کیے بغیر120 دن تک موبائل استعمال کرسکتے ہیں

پاکستان ٹیلی کمیونکشین نے موبائل فون بلاک کرنے سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے خدشات دور کردیے ۔
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2023 04:10pm
تصویر — اے ایف پی/فائل
تصویر — اے ایف پی/فائل

اوورسیز پاکستانی ٹیکس ادا کیے بغیر4 ماہ تک اپنا فون موبائل بغیر ٹیکس یا ڈیوٹی کے رجسٹرڈ کر وا کر استعمال کرسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجمعرات کو پاکستان ٹیلی کمیونکشین نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان آنے والے اورسیز پاکستانی اور غیر ملکی شہری ہر مرتبہ واپسی کے بعد 120 دنوں کے لیے اپنا ذاتی موبائل فون بغیر کسی ٹیکس یا ڈیوٹی کے رجسٹرڈ کر وا کے استعمال کرسکتے ہیں۔

رواں سال مارچ میں ہی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں اورغیرملکی شہریوں کو چار ماہ تک موبائل فون بغیر ٹیکس یا ڈیوٹی کے استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

پاکستانی شہری حکومت کی بنائی جانے والی ویب سائٹ پر وزٹ کرکے اپنا موبائل فون رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق موبائل فون کو بلاک کرنے سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے خدشات دور کردیے ہیں۔

ایف بی آر اور پی ٹی اے نے ایف آئی اے اور موبائل فون آپریٹر کے اشتراک سے عارضی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کرایا ہے۔

مذکورہ نظام اُن اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے لیے بنایا گیا ہے، جو اپنا موبائل فون پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے اور ان پر صرف ایک موبائل فون کا اطلاق ہوگا۔

overseas Pakistanis

PTA