Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”نواز شریف کی سزا صرف سپریم کورٹ کا لارجز بینچ ہی ختم کرسکتا ہے“

5 ججز کے فیصلے کو ختم کرنے کے لیے 7 ججز کا فیصلہ چاہیے، وکیل پی ٹی آئی
شائع 01 دسمبر 2023 02:33pm
قائد ن لیگ نوازشریف۔ فوٹو:فائل
قائد ن لیگ نوازشریف۔ فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی سمیع اللہ والے کیس میں صرف سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ہی سزا ختم کرسکتا ہے، 5 ججز کے فیصلے کو ختم کرنے کے لیے 7 ججز کا فیصلہ چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی کور کمیٹی نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق اطمینان کیا، انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے آج کاغذات جمع کرائے جائیں گے اور انتخابات کل ہو جائیں گے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سمیع اللہ والے کیس میں سپریم کورٹ نے نااہل کیا ہے، اور اس کیس میں صرف سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ہی سزا ختم کرسکتا ہے، 5 ججز کے فیصلے کو ختم کرنے کے لیے 7 ججز کا فیصلہ چاہیے، لیگی قائد کے کیس میں بھی ان کے وکلا نے رویو فائل کیا جو خارج کردیا گیا۔

بابر اعوان نے کہا کہ ہم ہر سیٹ سے لڑیں گے اور سربراہ پی ٹی آئی خود امیدوار ہوں گے، آئین میں لکھا ہے قومی اسمبلی کی 342 سیٹیں ہوں گی لیکن انہوں نے پانچ اڑا دیں، یہ صوبائی خود مختاری میں مداخلت ہے جو نہیں ہونی چاہیے۔

انہو نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق فاٹا کو خصوصی توجہ اور خصوصی رعایت ملنی چاہیے، فاٹا کے لوگ نواز شریف کو ووٹ نہیں دیں گے، کیوں کہ ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

pti

Nawaz Sharif

nawaz sharif returns 2023