Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ: پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کے بیان پر والد کی حالت بگڑ گئی

عدالت خاتون کے بیان پر اسے شوہر کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2023 01:50pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے لاہور ہائی کورٹ میں شوہر کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا جسے سن کلر والد کی حالت بگڑ گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد نے ولیداحمد نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ اوکاڑہ میں بیٹی کو بااثر افراد نے اغوا کرلیا، لہٰذا عدالت بیٹی کو بازیاب کروا کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ میری شادی ہو چکی ہے، اس لیے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔

دوران سماعت بیٹی کا بیان سن کر والد کو غشی کے دورے پڑ گئے جس کے باعث ریسکیو کو عدالت بلا کر ولید احمد کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ عدالت نے خاتون کے بیان پر اسے شوہر کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی۔

Lahore High Court

Okara

Love Marriage