Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی آئی خان : علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری گرفتار

لطیف خان نیازی کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا
شائع 30 نومبر 2023 10:45pm
رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور۔ فوٹو ــ فائل
رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور۔ فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری کو گرفتار کر لیا گیا۔

علی امین گنڈا پور کے پرسنل سیکرٹری لطیف خان نیازی کو ڈی آئی خان سے انٹی کرپشن کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔

علی امین گنڈا پور کا شمار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو کئی مقدمات کا بھی سامنا ہے۔

pti

Ali Amin Gandapur

IMRAN KHAN Adiyala Jail