Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مارگلہ ہلز : ہرن کے شکاریوں کا وائلڈ لائف کی ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج

ملزمان مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہرن کا شکار کرنے کی کوشش کررہے تھے، روکنے پر حملہ کیا
شائع 30 نومبر 2023 10:07pm
علامتی تصویر/ فائل
علامتی تصویر/ فائل

اسلام آباد پولیس نے مارگلہ ہلز میں مسلح افراد کی جانب سے اسلام آباد اور پنجاب وائلڈ لائف کی ٹیم پر حملے کا مقدمہ تھانہ بارہ کہو میں درج کر لیا۔ واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

مقدمے کے مطابق حملے میں اسلام آباد اور پنجاب وائلڈ لائف کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔ ملزمان مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہرن کا شکار کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

پنجاب وائلڈ لائف کی ٹیم نے مسلح افراد کو شکار کرنے سے منع کیا، ملزمان کے شور مچانے پر ان کے 20 مزید ساتھی بھی آگئے۔

متن مقدمے کے مطابق ملزمان نے وائلڈ لائف کی ٹیم پر ڈنڈوں اور آہنی راڈ سے حملہ کیا، ملزمان نے موبائل فون چھینے اور سرکاری گاڑی کے ٹائر سے ہوا بھی نکال دی۔

اسلام آباد

islamabad police

wildlife