Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن کا عام انتخابات میں کلین سویپ کرنے کا دعویٰ

ہمارا بیانیہ نوازشریف کی ماضی کے تین ادوار ہیں، رہنما ن لیگ
شائع 30 نومبر 2023 04:49pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے عام انتخابات میں کلین سویپ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ نوازشریف کی ماضی کے تین ادوار ہیں۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹرطارق فضل چوہدری اور محسن شاہ نواز رانجھا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات میں کلین سویپ کریں گے اورالیکشن میں ہمارا بیانیہ نوازشریف کی ماضی کے تین ادوار ہیں۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اورمسلم لیگ ن سب سے آگے ہے، آئندہ الیکشن جیتں گے ہماری جماعت کلین سویپ کرے گی، ہمارا بیانیہ وہ تین ادوار ہیں جس میں ملک میں ترقی ہوئی۔

محسن شاہ نوازرانجھانے کہا کہ نومئی واقعات کے ذمہ دارخود اپنے فعل کی سزا بھگت رہے ہیں، نواز شریف باعزت بری ہوئے ہیں، جھوٹے مقدمات کا پول کھل گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ ہی لیول پلیئنگ ہے۔

طارق فضل چوہدری کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، ان کے انٹرویوزکے لیے ڈویژنل اورضلعی کوآڈینیشن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، ڈویژن اورضلع کے انٹرویوز ہو رہے ہیں اچھے امیدوارمیدان میں اتاریں گے۔

PMLN

Election 2024