Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

رشتے کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد قتل

خاندانی رنجش پر دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی، پولیس
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2023 05:18pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

راولپنڈی میں چک بیلی روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عناد حسنین نامی شخص نے محمد جمیل نامی شخص کی بیٹی کو بہلا پھسلا کر اس کے ساتھ شادی کی تھی۔

اسی بنا بنا پر دونوں فریقین میں چپقلش چل رہی تھی، جس کے نتیجے میں 30 جولائی بروز جمعرات حسنین نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دوسرے فریق کے 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ حسنین، ارسلان، عدنان، پسران علی شان نے جو وریاماں کے رہائشی تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں دوسرے فریق کے طارق محمود ولد قیوم، حسنین ولد محمد فاروق، عمیر ولد محمد جمیل اور عامر شہزاد نامی اشخاص شدید زخمی ہوئے، RHC بگا شیخاں منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طارق محمود اور عامر شہزاد دم توڑ گئے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث دونوں فریقین کے چھ افراد کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ایس پی صدر کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ واقعہ میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے بھی ریڈز کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شکارپور میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ایک فریق کے عمیر اور زبیر نامی اشخاص شامل ہیں، جبکہ دوسرے فریق کے گرفتار افراد میں ارسلان، حسنین، عبد الحمید اور علی شان شامل ہیں۔

مقتولین کی شناخت طارق، احتشام اور عامر کے نام سے ہوئی۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

rawalpindi

firing incident