Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگی قائد نواز شریف پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

نواز شریف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے
شائع 30 نومبر 2023 11:57am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے ہیں، پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، ان کی آج راناثنااللہ، ایازصادق سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف رہنماؤں سے ملاقات میں انتخابات کی تیاریوں اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو گزشتہ روز ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کردیا گیا تھا، جس کے بعد وہ رات کو ہی لاہور واپس آگئے تھے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن نے سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد ن لیگ کے قائد نوازشریف کو ایون فیلڈ کیس میں بری کردیا۔ عدالت نے احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:

نواز شریف الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں، قانونی ماہرین کی رائے

معاملات کو اللہ پر چھوڑا تھا، اسی نے سرخرو کیا ، نواز شریف کا بریت کے فیصلے پر رد عمل

پاکستان کا مستقبل اب صرف نواز شریف روشن کر سکتے ہیں، مریم نواز

دوسری جانب نیب نے نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل بھی واپس لے لی، جس پر عدالت نے اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو جولائی 2018 میں ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال اور دسمبر 2018 میں العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz