Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جسٹس فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے انتخابات ملتوی نہیں ہوسکتے، فیصل کریم کنڈی

زرداری نے ماضی میں بلوچستان کی عوام سے ہونے والے ظلم پر معافی مانگی، شازیہ مری
شائع 29 نومبر 2023 07:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے ہوتے ہوئے انتخابات ملتوی نہیں ہوسکتے نہ ہی کوئی دھاندلی کا سوچ سکتا ہے، گزشتہ انتخابات میں لاڈلے کو نوازنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کل پیپلز پارٹی ملک بھر کے عوام کو اہم پیغام دینے جا رہی ہے، آصف علی زرداری نے بلوچستان میں آغاز حقوق بلوچستان اور سی پیک کا تحفہ پیش کیا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے الیکشن ملتوی نہیں ہو سکتے نہ ہی کوئی دھاندلی کا سوچھ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ انتخابات میں لاڈلے کو نوازنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا، کل پیپلزپارٹی ملک بھر کے عوام کو اہم پیغام دینے جارہی ہے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا 56 یوم تا سیس انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہ 56 سالہ جدوجہد کی کہانی ہے، سابق آصف زرداری نے ماضی میں بلوچستان کی عوام سے ہونے والے ظلم پر معافی مانگی۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے 18 ویں ترمیم کے تحت بلوچستان کو حقوق دینے کی کوشش کی، لوگ 18 ویں ترمیم کو سمجھے بغیر تنقید کرتے ہیں۔

quetta

PPP

Justice Qazi Faez Isa

Shazia Marri

Faisal Karim Kundi

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024