Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب نے پاکستان کے 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹ میں ایک سال کی توسیع کردی

یہ رقم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) میں جمع ہے۔
شائع 29 نومبر 2023 07:39pm

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ملکی کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان میں موجود اپنے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے 05 دسمبر 2023ء کو مدت مکمل کرنے والے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

یہ رقم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) میں جمع ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈپازٹ کی مدت میں توسیع مملکت سعودی عرب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت کا تسلسل ہے، جس سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کو بر قرار رکھنے اور ملک کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 ارب ڈالر کے اس ڈپازٹ معاہدے پر ابتدائی طور پر سال 2021ء میں ایس ایف ڈی کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ دستخط کیے گئے تھے اور پھر شاہی فرمان جاری ہونے کے بعد 2022ء میں اس کا اجرائے ثانی ہوا تھا جو دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے تسلسل کا عکاس ہے۔

Saudi Arabia

پاکستان

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

$3 billion deposit