Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم سے وعدہ کیا ہے آئندہ پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم منظور کروائیں گے، احسن اقبال

(ن) لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کی اہم بیٹھک میں مجوزہ لوکل گورنمنٹ بل پر اتفاق
شائع 29 نومبر 2023 08:47pm
MQM and PML-N leaders joint media talk - Aaj News

مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی اہم بیٹھک میں مجوزہ لوکل گورنمنٹ بل پر اتفاق کرلیا گیا جبکہ (ن) لیگ کی مذاکراتی کمیٹی نے حکومت میں آنے کے بعد لوکل گورنمنٹ بل منظور کرانے کی یقین دہانی کرادی، احسن اقبال نے کہا کہ ایم کیو ایم سے وعدہ کیا ہے آئندہ پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم منظور کروائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے درمیان مذاکراتی کمیٹیوں کی تیسری بیٹھک ہوئی۔

مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس احسن اقبال کی رہائش گاہ پر ہوا، جس میں ن لیگ کی جانب سے احسن اقبال، ایاز صادق، خواجہ سعدرفیق زاہد حامد اور بشیر میمن جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار، مصطفی کمال، امین الحق اور جاوید حنیف شریک ہوئے۔

ذرائع اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں بلدیاتی نظام اور ایم کیو ایم کی مجوزہ قانون سازی کے امور پر گفتگو کے علاوہ دونوں جماعتوں کے اتحاد اور سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں

ایم کیو ایم نے عام انتخابات سے قبل 18ویں ترمیم میں تبدیلی کیلئے درافٹ تیار کرلیا

ملاقات کی اندرونی کہانی، ن لیگ کے مطالبے پر ایم کیو ایم حیران

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اہم ملاقات طے پاگئی

اجلاس میں ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم کا مسودہ (ن) لیگی کمیٹی کے حوالے کردیا۔

بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفی کمال نے اجلاس میں بریفنگ دی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے تجاویز کو سراہا۔

مصطفی کمال نے کہا کہ پورے پاکستان میں جائیں گے اور نظام سے متعلق آگاہی دیں گے، سب کو بتائیں گے کہ یہ 25 کروڑ عوام کی دستاویز ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ یہ ہمارا ذاتی نہیں عوام کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا ہے،

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ نے اچھا مسودہ تیار کیا ہے، قابل عمل تجاویز ہیں۔

اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے مجوزہ لوکل گورنمنٹ بل پراتفاق کرلیا گیا جبکہ آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں ایک دوسرے سے تعاون کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی نے حکومت میں آنے کے بعد لوکل گورنمنٹ بل منظور کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی گفتگو

مذاکرات کے بعد ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن بھی بلدیاتی الیکشن پر یقین رکھتی ہے، ایم کیوایم کے ساتھ مل کرکام کریں گے، ہم عوام کے مسائل حل کریں گے، ایم کیوایم کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ن لیگ پاکستان کی مضبوط بلدیاتی الیکشن کی جماعت ہے، ایم کیوایم نے ہمیں آئینی ترمیم کا مجوزہ بل دیا، آئندہ کے عام انتخابات پر بھی بات ہوئی ہے، پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم منظور کروائیں گے۔

اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ کل ہم نے آئینی ترمیم کا مسودہ برائے مقامی خود مختاری پیش کیا تھا، آئین میں مقامی حکومت کو مضبوط آئینی ترمیم کی ضرورت ہے، مقامی خودمختاری ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے پہلی ملاقات کے بعد ہوم ورک کیا۔

ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے وزارتوں اور عہدوں کی بجائے مسائل پر بات کی، اختیارات عوام کو منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

PMLN

اسلام آباد

MQM

MQM Pakistan

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)