Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: مالکن نے ملازمہ کو مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی، گھر کا مالک گرفتار

مالکن شازیہ اورشوہر کیخلاف تھانہ نارتھ کینٹ میں مقدمہ درج، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2023 06:05pm

لاہورکے علاقے تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں گھریلو ملازمہ شبنم پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے گھر کے مالک نعمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزمہ کی قریبی عزیزہ مدعی ردا کی درخواست پر گھر کے مالک نعمان عرف نومی کے خلاف مقدمہ درج کیا جہاں شبنم نامی 40 سالہ ملازمہ گزشتہ 11 سال سے کام کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے، خاتون کے جسم پر زخم گرم پانی کے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرول ڈال کر جلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، گرفتار ملزم نعمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق نعمان کی اہلیہ شازیہ نے گرم پانی مانگنے کی رنجش میں ملازمہ پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ متاثرہ خاتون کو لاہور کے میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ملازمہ کے اہلخانہ نے مکان مالکن شازیہ اور اس کے شوہر کیخلاف تھانہ نارتھ کینٹ میں مقدمہ درج کروایا جس کے بعد پولیس نےگھر کے مالک کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ شازیہ کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارے جارہے ہیں۔ مقدمہ میں 324کی دفعات لگائی گئی ہے۔

مضروبہ نے بیان دیا ہے کہ اسے پٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی، شازیہ نے ملازمہ سے گرم پانی مانگا تھاجس پر جھگڑا ہوگیا اور اُس نے شبنم کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔ ملزم نعیم عرف نومی گیریژن پرائیویٹ اسکول میں اکاؤنٹنٹ ہے۔

lahore