Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ایسے ہی کچھ بول دوں گا اب‘ ، پرویز خٹک نے صحافی کو کھری کھری سُنا دیں

پرویز خٹک کے جواب سے صارفین کو تشویش ہوگئی آخر کار وہ اتنے غصے میں کیوں ہیں
شائع 29 نومبر 2023 01:20pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے صحافی کو کھری کھری سُنا دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ صحافیوں سے بات چیت کر رہے ہیں، اس دوران ان سے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق سوال کیے گئے۔

ایک صحافی نے پرویز خٹک سے ان کے حلقے کے حوالے سے سوال پوچھا، جس پر وہ آگ بگولہ ہوگئے۔

صحافی نے پرویز خٹک سے سوال کیا کہ میرا تعلق آپ کے حلقے سے ہے آپ بابائے سیاست جانے جاتے تھے لیکن اب آپ کے اپنے حلقے میں لوگ آپ سے ناراض ہیں۔

سوال کے جواب میں پرویز خٹک نے صحافی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے، تم سوئے ہوئے ہو، تمہیں پتا نہیں ہے کہ میرے حلقے میں کیا پوزیشن ہے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ الیکشن آئے گا، تو میں بتا دوں گا، ذرا پھرو اور پتا کرو ایسے الزام مت لگایا کرو، ایسے ہی کچھ بول دوں گا اب۔

واضح رہے کہ صحافی محمد فہیم نے پرویز خٹک کا ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا، جس سے صارفین کو تشویش ہوگئی کہ آخر کار وہ اتنے غصے میں کیوں ہیں۔

خیبر پختونخوا

Pervez Khattak

Pakistan Tehreek Insaf