Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ نتائج کا اعلان کردیا

6 امیدواروں نے 192 نمبرز لے کر ایم ڈی کیٹ ٹاپ کیا
شائع 29 نومبر 2023 10:51am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے میڈیکل ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا نتیجہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق 6 امیدواروں نے 192 نمبرز لے کر ٹاپ کیا جب کہ 11 امیدواروں نے 190 سے زیادہ نمبر لیے، اسی طرح 402 امیدواروں نے 180 سے 189 تک نمبرز حاصل کیے۔

ٹیسٹ دینے والے 2 ہزار 982 امیدوار 170 سے 179 تک نمبرز لینے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم ڈی کیٹ میں نقل کی جدید ڈیوائسز دیکھ کرامتحانی عملہ حیران

پشاور ہائیکورٹ کا 6 ہفتوں میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرانے کا حکم

کے ایم یو کے مطابق 46 ہزار رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 34 ہزار امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا، رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 11 ہزار 300 امیدوار غیر حاضر رہے۔

واضح رہے کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیرانتظام صوبے میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا دوسری بار انعقاد کیا گیا ہے۔

اس سے قتل ایٹا حکام نے ٹیسٹ کا انعقاد کیا تھا جس میں بلوٹوتھ اور جدید ڈیوائسز سے نقل کے کیسز سامنے آنے پر نگراں صوبائی کابینہ نے ٹیسٹ منسوخ کردیا تھا۔

MDCAT

KP MDCAT

MDCAT Results

mdcat exam