عمیر رانا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کے جواب میں اسلامی پیغام دے دیا
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینیئر اداکارعمیر ٓرانا نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والے صارفین کیلئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
ٓایک کامیڈی شو میں شرکت کرنے والے اداکار نے نجی زندگی اور شوبز کیریئر سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
عمیررانا کا کہنا تھا کہ وہ ان ٹرولز پر کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں اور اپنی توجہ بھلائی پھیلانے پر مرکوز رکھتے ہیں۔
میزبان کی جانب سے سوشل میڈیا ٹرولنگ سے متعلق سوال پراداکار اور تھیٹر ڈائریکٹرعمیر رانا نے کہا کہ ’میرے نزدیک حقیقی دنیا حقیقی اہمیت کی حامل ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں صرف اس وقت پریشان یا فکرمند ہوا جب میں نے دیکھا کہ سائبر دنیا نے لوگوں کی ملازمتوں اور کیریئر کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ان کی زندگیوں کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے‘۔
اداکار کے مطابق اس طرح کے شدید ٹرولز ان کے لئے ایک مسئلہ بن جاتے ہیں اور یہی وہ جگہ ہے جہاں وہ لکیر کھینچتے ہوئے اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ٹرولنگ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’نفرت کو جگہ نہ دینا، جس دن نفرت آپ کے اور میرے دل میں آگئی تو ہم گیم ہار جائیں گے، ہمارا مذہب امن کی وکالت کرتا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارا دین ہر ایک کو کہتا ہے کہ ”السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ“، یہی ہمارے لیے سبق ہے۔
مزید پڑھیں:
پاکستانی فلم کملی نے ایک ساتھ 3 اعزاز اپنے نام کرلیے - Life & Style - AAJ
’دانش کا مقابلہ خاور مانیکا سے نہ کیجئے، دانش کی روح کو تکلیف ہوتی ہوگی‘
عمیر رانا پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار ہیں، وہ تھیٹر ڈراموں کی ہدایت کاری کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔
’پیار کے صدقے‘، ’زن مرید‘، ’دل نہ امید تو نہیں‘، ’سنگِ مر مر‘، ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ اور ’سنگِ ماہ‘ ان کے مقبول ڈراموں میں سے ہے۔
Comments are closed on this story.