Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی پشاور کے ضلعی صدر عاطف خان کے دفاع میں سامنے آگئے

وکیل شیر افضل مروت نے عاطف خان کو شو کاز نوٹس کا مطالبہ کیا تھا
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2023 05:20pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا (کے پی کے) میں اختلافات سامنے آگئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ عاطف خان کو شوکاز نوٹس دینے کا مطالبہ کررہے ہیں، اور اب پی ٹی آئی پشاور کے ضلعی صدر شیر علی، عاطف خان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔ دوسری طرف پارٹی کے ضلعی عہدیداران کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت خود کو عمران خان نہ سمجھیں کیونکہ ہم لیڈر صرف اور صرف عمران خان کو ہی مانتے ہیں۔

پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر ارباب شیر علی سابق صوبائی وزیر عاطف خان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔

صدر ضلع پشاور ارباب شیرعلی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ضلع میں کنونشن منعقد کرنے سے پہلے ضلعی عہدیداروں کو اعتماد میں میں لینا چاہیے، ضلعی عہدیداروں سے مشاورت نہ کرنا پارٹی کے مفاد میں نہیں۔

ارباب شیر علی کا کہنا تھا کہ عاطف خان کا شمار پارٹی کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا ہے، جب ہمارے جلسوں میں 200 لوگ ہوتے تھے تب سے عاطف پارٹی کے لیے کام کررہا ہے، سیاسی جماعتوں میں چھوٹے موٹے اختلافات معمول کی بات ہے۔

شیر افضل مروت کی عاطف خان کے خلاف مبینہ آڈیو لیک

پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت کا رہنما تحریک انصاف عاطف خان کے خلاف مبینہ آڈیو میسج لیک ہوگیا۔

مبینہ آڈیو میسج میں شیرافضل مروت بتا رہے ہیں کہ عاطف خان نے کارکنوں کو پیغام بھیجا ہے کہ کنونشن سے بائیکاٹ کیا جائے، عاطف پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور ذمہ دار فرد ہیں، انہوں نے نامناسب بات کی ہے۔

آڈیو میسج میں بتایا گیا ہے کہ عاطف خان کا کوئی حق نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کنونشن سے بائیکاٹ کی باتیں کریں۔

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر علی امین گنڈاپور کو آڈیو میسج میں بتایا اور کہا کہ اس معاملے پر عاطف خان کو شوکاز نوٹس دیں، عاطف خان وضاحت دیں کہ انہوں نے کس حیثیت میں بائیکاٹ کی بات کی ہے۔

آڈیو میسج میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عاطف خان سے اس بات پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پوچھا جائے گا۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

صوبائی وزیر عاطف خان کوبھتے کا خط موصول

شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ عاطف خان کی اس بات کو منتقی انجام تک پہنچاؤں گا۔ یہ وہ دور نہیں کہ پارٹیاں من مانی سے چلیں۔

ارباب شیر علی کی عاطف خان کی حمایت کے بعد ورکرز کی شیر افضل پر چڑھائی

مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کی خیبر پختونخوا میں انٹری ، پارٹی میں پھوٹ کا سبب بننے لگی۔

یاد رہے کہ شیرافضل مروت کی سابق صوبائی وزیر عاطف خان کیخلاف مبینہ آڈیو مسیج لیک ہوگیا جس میں ایڈووکیٹ شیر افضل مروت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور کو اس معاملے پر عاطف خان کو شوکاز نوٹس دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ایک جانب پشاور کے ضلعی صدر ارباب شیر علی، عاطف خان کے دفاع میں سامنے آگئے تو دوسری جانب ورکرز بھی شیر افضل پر چڑھ دوڑے ہیں۔ کہتے ہیں کہ افضل مروت وکیل ہیں تو چیرمین کی ضمانت کا بندوبست کریں۔

پی ٹی آئی کے ورکرز نے شیر افضل مروت کی من مانیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کا پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

جنرل سیکرٹری کوٹلہ محسن خان پشاور سابق ناظم سول کوارٹر نازش علی اعوان نے آج نیوز سے آڈیو میسج لیک کے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت خود کو عمران خان نہ سمجھیں کیونکہ ہم لیڈر صرف اور صرف عمران خان کو ہی مانتے ہیں۔ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل ہیں انکی ضمانت کا بندوبست کریں ناکہ ہر ضلع میں جلسے کرتے پھریں۔

pti

KPK

Atif Khan

sher afzal khan marwat

Sher Afzal Marwat

Audio message leak