Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اہم ملاقات طے پاگئی

ایم کیو ایم کا وفد کل شام 4 بجے ن لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا
شائع 28 نومبر 2023 08:35pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان اہم ملاقات طے پاگئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کل اسلام آباد میں سرجوڑ کر بیٹھیں گے۔

ایم کیو ایم کا وفد کل شام 4 بجے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔

ایم کیوایم وفد میں فاروق ستار، مصطفی کمال اور امین الحق شامل ہوں گے جبکہ احسن اقبال، ایاز صادق اور ن لیگ کے دیگر رہنما ملاقات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور ایم کیو ایم وفود کی اس ملاقات میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔

ایم کیو ایم کا بلدیاتی حکومتوں کو وفاق سے براہ راست فنڈز کی منتقلی کا مطالبہ

دوسری جانب ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں کو وفاق سے براہ راست فنڈز کی منتقلی کا مطالبہ کردیا جبکہ استحکام پاکستان پارٹی نے بھی ایم کیو ایم کے مجوزہ بل کی حمایت کردی۔

ایم کیو ایم پاکستان نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل عوام کے سامنے پیش کردیا۔ کراچی میں سیمینار سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صوبوں کی طرح وفاق سے شہری حکومتوں کو بھی براہ راست پیسے ملنے چاہیئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں میئر کا انتخاب وقت پر نہیں ہوتا، ایڈمنسٹریٹر لگاکر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیئے۔

سیمینار میں شریک استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عمران اسماعیل نے بھی ایم کیو ایم مجوزہ ترمیمی بل کی حمایت کی اور کہا کہ کراچی کو کب تک سسکتا اور بلکتا دیکھتے رہیں گے؟۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کا عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

ایم کیو ایم نے عام انتخابات سے قبل 18ویں ترمیم میں تبدیلی کیلئے درافٹ تیار کرلیا

حکمران اتحاد کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ

فاروق ستار، فیصل سبزواری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مضبوط صوبے مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں، شہر کی حالت بدلنے کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

سیمینار میں مفتاح اسماعیل، شاہد سید، محمد زبیر سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

PMLN

Ahsan Iqbal

karachi

MQM

mustafa kamal

Aminul Haque

MQM Pakistan

ayaz sadiq

Farooq Sattar

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

khalid maqbood siddiqui