Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات کوہلی زخمی؟ وائرل تصویر کی حقیقت کیا ہے

ویرات کی پوسٹ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی
شائع 28 نومبر 2023 07:06pm

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے گزشتہ روز اپنی ایک تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی تھی، جس نے ان کے مداحوں کو پریشان کردیا تھا۔

تصویر میں انہیں سفید ٹی شرٹ میں چہرے پر چوٹوں کے نشانات کے ساتھ دکھایا گیا تھا، ان کی ناک پر ایک بینڈ ایڈ بھی تھا۔

چوٹ کے نشانات کے باوجود ویرات کوہلی مسکرا رہے تھے۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، ’آپ کو دوسرے شخص کو دیکھنا/ملنا چاہیے‘۔

ویرات کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، اور تجسس کو جنم دیا کہ کرکٹ آئیکون کیا اشارہ دے رہے ہیں۔

ان کے انسٹاگرام اسٹوری پر تصویر شیئر کرنے کے بعد مداح پریشان نظر آئے۔

تاہم، فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔

دراصل کوہلی ”پوما انڈیا“ کے ساتھ مل کر ایک اشتہار کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور یہ میک اپ شاید شوٹ کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔

virat kohli

Instagram Story

Virat Kohli Injured