Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کے ججز انٹری گیٹ سے گاڑی ٹکرانے والی خاتون کیخلاف مقدمہ

مقدمہ اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں 3 مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا
شائع 28 نومبر 2023 06:31pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے ججز انٹری گیٹ سے گاڑی ٹکرانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں راولپنڈی کی رہائشی خاتون کے خلاف درج کیا گیا، مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں 3 مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق راولپنڈی کی رہائشی خاتون کی گاڑی کو چیکنگ کے لیے ججز انٹری گیٹ پر روکا گیا، خاتون روکنے کے باجود گاڑی زبردستی ججز گیٹ سے اندر لے آئی، خاتون نے گاڑی پبلک انٹری گیٹ پر روکی، ریورس کرتے ہوئے باؤنڈری وال سے ٹکرادی۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ خاتون کو روکا تو اس نے نازیبا الفاظ کا استمال شروع کردیا، خاتون نے زبردستی سپریم کورٹ میں گاڑی داخل کرکے جرم کا ارتکاب کیا، گاڑی میں ایک اور خاتون اور اس کے بچے بھی تھے۔

Supreme Court

اسلام آباد

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

judges entry gate