Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہن کے قتل کا بدلہ، بھائی نے مقتولہ کے ساس، سسر اور نند کو قتل کردیا

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون حاملہ تھی، پولیس
شائع 28 نومبر 2023 05:53pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رحمانی خیل میں خواتین سمیت ایک ہی گھر کے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ پنیالہ کی حدود رحمانی خیل میں خاوند نے اپنے گھر میں بے دردی سے اپنی بیوی کو قتل کیا۔

جس کے بعد مقتولہ خاتون کے بھائی نے اپنے بہنوئی کے گھر آکر گھر میں موجود بہن کی ساس، سسر اور ایک نند کو قتل کر ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون حاملہ تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کو قتل کرنے والا طوفان نامی شخص مختلف واقعات میں مفرور ہے۔

ڈی ایس پی کاشف ستار نے آج نیوز کو بتایا کہ پولیس موقعہ پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس کے بعد ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔

ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کردی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

KPK

Dera Ismail Khan

Murder

Rehmani Khel