Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور پولیس کی حراست میں ایک اور ملزم ہلاک

ملزم اسحاق کے خلاف دس سے زائد مقدمات درج تھے
شائع 28 نومبر 2023 04:25pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور میں پولیس کی حراست میں ایک اور ملزم ہلاک ہو گیا، ملزم اسحاق کے خلاف دس سے زائد مقدمات درج تھے۔

لاہور میں پولیس کی حراست میں ایک اور ملزم ہلاک ہو گیا،انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتاری کے باوجود ملزم کو عدالت پیش نہ کیا۔ملزم اسحاق کے خلاف دس سے زائد مقدمات درج تھے۔

لاہور کی جنوبی چھاؤنی انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ایک اور ملزم ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق اسحاق نامی ملزم کے خلاف 10 سے زائد مقدمات درج تھے۔

حکام نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تاہم اسے عدالت پیش نہ کیا، اسحاق کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی ہے اور انویسٹی گیشن پولیس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

lahore

lahore police