Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

میڈیکل طالبہ قتل کیس: تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

عدالت کا دونوں ملزمان کو آج ہی شامل تفتیش ہونے کا حکم
شائع 28 نومبر 2023 02:20pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

میڈیکل طالبہ کے قتل کیس میں ملوث ملزم عبدالرحمان سمیت تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔

سیشن کورٹ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج اللہ دتہ نے ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ساجد علی اور امجد شیر شامل تفتیش نہیں ہوئے، عدالت نے دونوں ملزمان کو آج ہی شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سیشن عدالت لاہور نے عبدالرحمان سمیت تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 4 دسمبر تک توسیع کر دی۔

خیال رہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں میڈیکل کی طالبہ قتل کے کیس ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ لاہور میں سڑک پر جھگڑے کے بعد میڈیکل طالبہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو مقتولہ کے والد نے معاف کردیا ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور نے ڈی ائی جی انویسٹیگیشن عمران کشور کو چوہنگ میں میڈیکل طالبہ کے قتل کیس کی تفتیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پولیس نے مقدمے میں 311 کی دفعہ لگا دی جس کے بعد دفعہ 311 کے مطابق ریاست کیس کی مدعی بن گئی ہے۔

lahore

Session court

medical student