Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹاک ٹاکر کی ویڈیو بناتے ہوئے فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا زخمی

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا
شائع 28 نومبر 2023 01:16pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

اکبری گیٹ میں ملزم ٹاک ٹاکر کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا زخمی ہو گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

لاہور میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق میں فائرنگ سے ایک لڑکا زخمی ہوگیا جس کی گردن پر گولی لگی، اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے کار میں بیٹھ کر ہوائی فائرنگ کرتا تھا، اور آج بھی اس نے لاہور کے علاقے اکبری گیٹ کے قریب گلی میں فائرنگ کی، جس کی ذد میں 14 سالہ لڑکا آگیا، جس کی گردن میں گولی لگی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، جب کہ ملزم کے خلاف اکبری گیٹ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، اور تفتیش شروع کردی ہے۔

lahore

TikTok

lahore police

TikToker