Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 140 کے امیدوار اسلم سکھیرا گرفتار

اسلم سکھیرا نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی، ترجمان اینٹی کرپشن
شائع 28 نومبر 2023 01:10pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

اینٹی کرپشن نے سابق ضلع ناظم اسلم سکھیرا کو گرفتارکر لیا ہے اور بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے نےترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اور ترجمان کے مطابق سابق ضلع ناظم پاکپتن اسلم سکھیرا کو گرفتارکرلیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اسلم سکھیرا کو کرپشن کے الزامات پر گرفتارکیا گیا ہے، انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسلم سکھیرا کو اینٹی کریشن پولیس نےان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا، ان پر کرپشن کے الزام پر مقدمہ درج ہے، ملزم نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں سے مل کر کرپشن کی۔

واضح رہے کہ اسلم سکھیرا عارف والا میں حلقہ این اے 144 سے پی ٹی آئی کے امیدوار بھی ہیں۔

corruption

Anti Corruption Department

PTI Leaders arrested